بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری، اڈیالہ جیل میں اضافی سکیورٹی تعینات

بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری، اڈیالہ جیل میں اضافی سکیورٹی تعینات

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی لیکن سینئر سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور سپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری نہ ہوسکی۔

پی ٹی آئی وکلا مچلکے جمع کرانے کے لیے عدالتوں کے چکر لگاتے رہے جس دوران عدالتی وقت ختم ہوگیا، بشریٰ بی بی کے وکلا ایڈمنسٹریٹو جج جواد عباس کی عدالت پہنچے تو وہ بھی جاچکے تھے۔ 

بشریٰ بی بی کی رہائی کے حوالے سے اڈیالہ جیل میں اضافی سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔