جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 25 نومبر کو دوبارہ ہوگا: اعظم تارڑ

Published On 08 November,2024 06:07 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں مختلف ججز کے ناموں پر غور کیا گیا ہے، 25 نومبر کو اجلاس دوبارہ ہوگا۔

وفاقی وزیراعظم نذیر تارڑ کا جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 25 نومبرتک سندھ ہائیکورٹ کےتمام ججزآئینی مقدمات سن سکتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل فلائٹ کے باعث تاخیر سے اجلاس میں شامل ہوئے، ممبراختر حسین ،اہلیہ علیل ہونےکی وجہ سے شامل نہ ہوئے۔

واضح رہے 26 ویں آئینی ترمیم کے مطابق سپریم کورٹ اور چاروں صوبائی اعلیٰ عدالتوں میں آئینی بینچز تشکیل دیئے جارہے ہیں یہاں یہ امر دلچسپ ہے کہ صوبوں میں آئینی بینچز کی تشکیل کے لیے متعلقہ اسمبلی سے سادہ اکثریت میں قرارداد کی منظوری بھی لی جارہی ہے۔