استور: (دنیا نیوز) استور بس حادثہ کیسے ہوا؟ زندہ بچ جانیوالی ملکہ نامی دلہن نے تمام روداد سنا دی۔
حادثہ میں زندہ بچ جانیوالی ملکہ نامی دلہن اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے، دلہن کے مطابق ڈویاں پولیس چیک پوسٹ پر انٹری کے بعد ڈرائیور نے گاڑی کی سپیڈ تیز کر دی۔
دلہن ملکہ نے بتایا کہ ڈرائیور نے اونچی آواز میں گانے چلائے ہوئے تھے، تیز رفتاری اور بے احتیاطی کے باعث گاڑی پل کا جنگلہ توڑ کر دریا میں گر گئی۔
ملکہ نے کہا کہ میری سیٹ کھڑکی والی سائیڈ پر تھی، میں کھڑکی کا شیشہ توڑ کر باہر نکلی، دریا میں تیرتے ہوا دیکھ کر کسی نے مجھے باہر نکالا، میرا پورا خاندان دریا میں ڈوب گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں دلہا بھی شامل ہے، دلہا سمیت 16 افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں، دیگر 10 افراد کی لاشیں نکالنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔