جیکب آباد:(دنیا نیوز) جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ احتجاج پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے کسی کو روکنا نہیں چاہیے۔
جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی وفاقی حکومت کا کوئی حصہ نہیں بن رہی اور تحریک انصاف سے اتحاد کا فلحال کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن معاہدوں پر عمل نہیں کر رہی ہے ، چیئرمین پیپلزپارٹی کو چاہیے کہ وہ معاہدے قوم کے سامنے لائے جائیں، قوم کو بھی معلوم ہو کہ کن معاہدوں کےتحت اتحاد قائم ہوا۔
آخر میں سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولاناعبدالغفور کا مزید کہنا تھا کہ26ویں آئینی ترمیم میں ہماری بڑی کامیابی ہوئی ہے۔