بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن مقرر

Published On 17 November,2024 05:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بیرسٹرگوہر، سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کے مطابق ان کے تین ترجمان مقرر کئے گئے۔

تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی کا فوکل پرسن مقرر کرنے کا باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔