نواز شریف کے بیٹے حسن نواز برطانیہ میں دیوالیہ قرار

Published On 17 November,2024 09:48 pm

لندن: (دنیا نیوز) لندن ہائیکورٹ نے لیگی صدر میاں نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو برطانوی حکومت کے ٹیکس، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا ہے، حسن نواز سے متعلق ٹیکس کیس 25 اگست 2023 کو فائل کیا گیا تھا۔

لندن ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ حسن نواز کو 2023 کے کیس نمبر 694 میں دیوالیہ قرار دیا گیا ہے۔