سموگ کی شدت میں کمی: پنجاب میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی

Published On 19 November,2024 11:08 am

لاہور: (دنیا نیوز) سموگ میں کمی کے باعث پنجاب حکومت نے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی کردی۔

محکمہ ماحولیات کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق سموگ میں کمی کے باعث تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو 8 بجے کی بجائے رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں ڈائن اِن، پارکنگ میں کھانے اور ٹیک اوے کی سہولت بھی رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی، ہوم ڈلیوری پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سموگ کی شدت کے باعث ریسٹورنٹس میں ڈائن ان کی اجازت شام 4 بجے تک اور ٹیک اوے کی اجازت رات 8 بجے تک تھی۔