کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مفتی اعظم مفتی تقی عثمانی نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر اینیشیٹیو کے تحت خدمت انسانیت کے بے شمار منصوبے جاری ہیں، ان انیشیٹو کے باعث ہی عوام نے مجھے عوامی گورنر کا لقب دیا۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ان دو برس میں علمائے کرام نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں خدمت انسانیت کے منصوبے بہت ہی شاندار ہیں، گورنر سندھ کی انقلابی باتیں سنں، خود آکر دیکھا یہ بہت اچھے اقدامات ہیں۔
مفتی تقی عثمانی نے گورنر ہاؤس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا، آئی ٹی مارکی میں طلبہ کو فراہم کردہ سہولیات کو بے حد سرابا۔