عالمی برادری ماحولیاتی خطرات کیخلاف پاکستانی کوششوں کی حمایت کرے: رومینہ خورشید

Published On 21 November,2024 01:16 am

باکو: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ عالمی برادری ماحولیاتی خطرات کیخلاف پاکستانی کوششوں کی حمایت کرے۔

وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری اقوام متحدہ کے کاپ۔ 29 اجلاس کے موقع پر پاکستان کی ریکوسٹ فار کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر رسک فنانس اینڈ انشورنس سپورٹ کو گلوبل شیلڈ کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کاپ ۔29 میں گلوبل شیلڈ سے مستفید ہونے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا ہے۔

رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان نے آب و ہوا سے پیدا خطرے والے پانچویں ملک کے طور پر مالی تحفظ کو بڑھانے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے، گلوبل شیلڈ کے تحت پاکستان کی حکمت عملی جدید مالیاتی آلات اور عالمی شراکت داری کو بروئے کار لانے کے عزم کی مثال ہے۔