پنجاب میں ہیلتھ ویک کا آغاز، دیہی مراکز صحت میں ہیلتھ سکریننگ کیمپ قائم

Published On 20 November,2024 03:48 pm

لاہور : (دنیانیوز) پنجاب میں ہیلتھ ویک کا آغاز ہو گیا، وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور چیف سیکرٹری پنجاب نے ہیلتھ ویک کا افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ہیلتھ ویک کا آغاز کر دیا گیا، وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سمن آباد میں ہیلتھ ویک کا افتتاح کرتے ہوئے سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرہ، خوشحال پنجاب وزیراعلیٰ کا ویژن ہے، ہسپتالوں میں ایچ آئی وی کی ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس مہیا کر دی گئی ہیں، سکریننگ کے بعد مریض کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے علاج میں مدد ملے گی۔