پشاور: (دنیا نیوز) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ڈینگی کا شکار پولیس اہلکار چل بسا۔
مقتول پولیس اہلکار کے رشتہ داروں نے ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کی ، مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ تھانہ پھندو میں تعینات اے ایس آئی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث جاں بحق ہوا۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کے ساتھ آنے والے رشتہ داروں نے ڈاکٹروں کے ساتھ شدید تلخ کلامی کی جبکہ ڈاکٹروں نے بھی احتجاج کیا اور ایمرجنسی کا بائیکاٹ کردیا۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی ڈینگی سمیت انفیکشن کا شکار تھا، ڈاکٹروں کی کوئی غفلت نہیں ہے۔