سول ججوں کی تقرری کے لیے تجربہ کی شرط پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج

Published On 16 November,2024 06:17 pm

پشاور: (دنیا نیوز) سول ججوں کی تقرری کے لیے تجربہ کی شرط پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

13 وکلا نے سول ججز کے تقرری کے لیے 2 سال کے ایڈووکیٹ کے تجربے کے خلاف رٹ دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 120 سول ججز کی آسامیوں کا اشتہار دیا گیا ہے، سندھ میں تجربے کی ضرورت نہیں ہے، خیبرپختونخوا میں بھی ختم کیا جائے۔