گورنر سندھ سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کی ملاقات

Published On 22 November,2024 04:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے ملاقات کی۔

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے گورنر سندھ کو 53 ویں قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، صوبہ میں پرکشش شعبوں سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔

یواےای قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ صوبہ کے مختلف شعبوں میں یو اے ای کے سرمایہ کار دلچسپی رکھتے ہیں، آئیڈیاز 2024ء نمائش پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کا اظہار ہے۔