قومی ایئر لائن کی نجکاری سے متعلق سوال پر فاروق ستار کا دلچسپ تبصرہ

Published On 23 November,2024 12:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستا ر نے قومی ایئرلائن کی نجکاری سے متعلق سوال پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے قومی ایئر لائن کی نجکاری تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری تو کیا پچکاری ہوگئی، نجکاری کا پروگرام ناکام ہوگیا، نجکاری سےقبل کےمراحل شاید ٹھیک نہیں ہوئے، اگر ریزرو پرائس درست رکھی جاتی تو پی آئی اے پرائیوٹائز ہوجاتی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی دس ارب روپے کی بہت ہی کم قیمت لگائی گئی، سالانہ 70ارب روپے پی آئی اےکو ایک اور سال خسارہ ہوگا؟ پی آئی اے کے خسارے کو کیسے روکیں گے؟ خسارے کو روکنے کے لیے پالیسی سازوں کو سوچنا ہو گا۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ ازراہ مذاق کہا تھا کہ کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری کردی جائے، اللہ کرے ہم ترجیحات اور وسائل کا صحیح استعمال کریں۔