اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اس دورے کی دعوت سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین نے دی ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے بتایا ہے کہ دورے کا مقصد دوطرفہ روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے، پاکستانی وفد سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین، گورنر مدینہ، گورنر ریاض اور دیگر عہدے داران سے ملاقاتیں کرے گا۔