ملک میں پولیو کے مزید کیسز سامنے آگئے، تعداد 52 ہو گئی

Published On 22 November,2024 09:35 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں پولیو کے مزید دو کیس سامنے آ گئے، پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 52 ہو گئی۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں 2 بچے پولیو سے متاثر ہوئے، ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں 36 مہینے کی بچی اور 18 مہینے کا بچہ پولیو سے معذور ہوا۔

حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں اب تک 13 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں، بلوچستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے، سندھ میں 13 جبکہ پنجاب اور اسلام آبار سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔