خیبرپختونخوا میں رواں سال خناق سے 20 بچے جاں بحق

Published On 21 November,2024 12:37 pm

پشاور : (ویب ڈیسک ) خیبر پختون خوا میں رواں سال خناق کے 380 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمۂ صحت کا بتانا ہے کہ رواں سال صوبے میں خناق سے 20 بچے دم توڑ چکے ہیں ، پشاور میں خناق سے 12 بچے، نوشہرہ، چارسدہ میں 3، 3 اور مہمند میں 2 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کے پیدائشی حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل نہیں کیا گیا۔