گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور عدالت پیش نہیں ہوئے،عدالت نے تھانہ مناواں کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

واضح رہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  کے خلاف کاہنہ جلسے کے دوران گاڑیوں کے شیشے توڑنے پر پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔