ایبٹ آباد:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں دوگروپوں میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
واقعہ ابیٹ آباد کے تھانہ سپلائی کی حدود میں پیش آیا، جہاں مقامی عمائدین نےدو افراد کے تنازع پر جرگہ بٹھایا جس میں دونوں گروپوں میں دوبارہ تلخ کلامی طول پکڑگئی۔
جھگڑا مزید بڑھنے پر دونوں گروپوں نے فائرنگ کر دی جس سے ایک نوجوان زد میں آکر موقع پر ہی چل بسا، جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔