دینہ: (دنیا نیوز) دینہ میں بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام پر بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی۔
بااثر افراد نے غریب نوجوان پر سربازار بہیمانہ تشدد کیا، بعدازاں اغوا کر کے ڈیرے پر لے گئے، ڈیرے پر تشدد کے بعد حالت غیر ہونے پر ملزموں نے مضروب نوجوان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
دو روز قبل پیش آنے والے واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں 5 ملزمان کو غریب محنت کش کو تشدد کا نشانہ بناتے اور بعدازاں اغوا کر کے لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایس ایچ او دینہ نے کہا ہے کہ مضروب نوجوان کا میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان فرار ہیں ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔