مریضوں کے ایچ آئی وی میں مبتلا ہونیکا معاملہ: ایم ایس سمیت سٹاف کے 6 ارکان معطل

Published On 22 November,2024 06:47 pm

ملتان: (دنیا نیوز) نشتر ہسپتال کے ڈائیلسز یونٹ میں 25 مریضوں کے ایچ آئی وی میں مبتلا ہونے کے معاملے میں مزید پیشرفت سامنے آ گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نشتر ہسپتال کا دورہ کیا، مریم نواز نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ایم ایس سمیت سٹاف کے 6 ارکان کو معطل کر دیا۔

معطل ہونے والوں میں نشتر ہسپتال کے ایم ایس، نیفرالوجی وارڈ کے سربراہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر، ایڈمن رجسٹرار اور ایک نرس شامل ہیں۔