مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کا کیس : چودھری پرویز الہیٰ پرآج بھی فردجرم عائد نہ ہوسکی

Published On 27 November,2024 12:46 pm

لاہور : (دنیانیوز) مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔

لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس پر سماعت کی ، عدالت نے پرویز الہٰی کی پیشی سے استنثیٰ کی ایک روزہ درخواست منظور کر لی۔

پرویز الہی اور دیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی، عدالت نے مقدمے پر سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔