لاہور: (دنیا نیوز) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بارے میں واضح اور دوٹوک فیصلے کا وقت آپہنچا ہے، مزید تاخیر بہت مہنگی پڑے گی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹ میں ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کیا قتل و غارت گری اور پاکستان مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا گروہ، "سیاسی جماعت" کہلانے کا حق رکھتا ہے؟۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 77 سالہ تاریخ میں کون سی سیاسی جماعت ہے جس نے صوبائی طاقت کے ذریعے وفاق پر لشکر کشی کی ہو؟ لاشیں اٹھاتی اور جنازے پڑھتی ریاست نے آئینی رد عمل دیا تو فسادی گروہ مظلومیت کی چادر اوڑھ کر” سیاسی حقوق" کا واویلا شروع کر دے گا۔