خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج، 22 نکاتی ایجنڈا جاری

Published On 02 December,2024 09:04 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کیلئے 22 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا۔

اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ میں 10 ججز کے لیے نئی آسامیاں تخلیق کرنے کی منظوری شامل ہے، جیلوں میں اضافی سکیورٹی کیمروں کی تنصیب کیلئےاضافی فنڈز کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے گی۔