اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر پاور اویس لغاری 3 روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اویس لغاری پاک روس بین الحکومتی کمیشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، پاکستان اور روس کے ماہرین کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔
پاک روس بین الحکومتی کمیشن اجلاس 4 دسمبر کو اختتام پزیر ہو گا، پاکستان کی سرکاری گیس کمپنیوں کے اعلیٰ حکام بھی ماسکو پہنچ چکے ہیں، پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن سے متعلق بات چیت متوقع ہے۔
یاد رہے کہ روس پر امریکی پابندیوں کے بعد پاک سٹریم گیس پائپ لائن پر پیشرفت رکی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئل ریفائننگ اور تیل و گیس کی تلاش پر بھی بات چیت ہو گی، اس کے علاوہ کمیشن اجلاس میں ریلوے رابطوں اور تجارت کے فروغ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔