اسلام آباد :(دنیا نیوز)مشیربرائےقانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو نوجوانوں کی خاطر مذاکرات کی طرف آنا ہوگا۔
اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے، بانی پی ٹی آئی تصدیق شدہ چورہیں، عمران خان نےملک وقوم کونقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ فسادی ٹولے نےاحتجاج کے نام پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، شرپسند عناصر نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملے کیے۔
بیرسٹر عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی ڈائیلاگ ہی واحد حل ہے، خدارا! پاکستان کےنوجوانوں کی خاطرآپ کوٹیبل ٹاک پرآنا پڑے گا۔