لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا 19 واں اجلاس طلب کر لیا۔
پنجاب اسمبلی کا 19 واں اجلاس 9 دسمبر 2024 بروز پیر دوپہر 2 بجے ہو گا،اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
سپیکر ملک محمد احمد خان نے اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔