مزید2 اراکین شامل، بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکراتی کمیٹی کی توسیع کردی

Published On 12 December,2024 09:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکراتی کمیٹی کی توسیع کردی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی میں مزید دو اراکین کو شامل کرلیا، تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی اب سات ممبران پر مشتمل ہوگی۔

سینیٹر حامد خان اور ایم ڈبلیو ایم کے سینیٹر راجہ علامہ ناصر عباس بھی پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، دونوں سینیٹرز کو بانی پی ٹی آئی نے خود مذاکراتی کمیٹی میں شامل کیا۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور،عمر ایوب،اسد قیصر،صاحبزادہ حامد رضا اور سلمان اکرم راجہ مذاکراتی کمیٹی میں پہلے سے شامل ہیں۔