اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے میں یونانی حکام کے مطابق 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نے کہا کہ ہمارا مشن یونانی حکام سے رابطے میں ہے، مشنز زندہ بچنے والوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق ہمارا مشن یونانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، ہمارا مشن میتوں کو واپس لانے کیلئے بھی اقدامات کر رہا ہے۔