مذاکرات کے بغیر سیاسی پولرائزیشن اسی طرح رہے گی: مصدق ملک

Published On 16 December,2024 09:51 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بغیر سیاسی پولرائزیشن اسی طرح رہے گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں  گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ نو مئی کو شہدا کے مجسموں کو جلایا گیا، اگر بانی پی ٹی آئی بے گناہ توعدالتیں رہا کریں گی، کشیدگی کو کم کرنے کا واحد طریقہ سب لوگ بیٹھ کربات کریں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک بات چیت نہیں ہوگی، سیاسی پولرائزیشن اسی طرح رہےگی، سانحہ اے پی ایس ایسا زخم شاید کبھی نہیں بھرےگا، سانحہ اے پی ایس کے بعد ساری جماعتیں اکٹھی ہوگئی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کواپنا رویہ تبدیل کرکےآگےبڑھنا چاہیے، متفق ہوں! ہمیں بالکل بات کرنی چاہیے۔