عمران خان نے مذاکرات کیلئے دو نکاتی ایجنڈا دیا ہے: فواد چودھری

Published On 17 December,2024 07:31 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات کیلئے دو نکاتی ایجنڈا دیا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’نقطہ نظر‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عدالت کےاندر بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہوئی، عمران خان کی مذاکراتی کمیٹی حکومت اور اپوزیشن سے بھی بات چیت کرےگی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےمذاکرات کےلیےدونکاتی ایجنڈا دیا ہے، آج عمران خان نے اپوزیشن لیڈران کوملاقات کے لیے دعوت دی ہے، حکومت کوملاقات ارینج کرنی چاہیے، موجودہ حالات میں بہت ضروری ہے کہ عمران خان کی سیاسی اہمیت کوتسلیم کیا جائے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ نوازشریف، شہبازشریف ہیں، شہبازشریف کوپتہ ہےاگرمعاملات حل ہوگئے تو ان کا مستقبل ختم ہوجائے گا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہنا کہ وزیراعظم شہبازشریف مذاکرات کےخلاف ہیں، وہ چاہتےہیں اسٹیبلشمنٹ اورپی ٹی آئی میں معاملات بہترنہ ہوں ، یہ روزانہ نو مئی، نو مئی کرتے رہتے ہیں۔