لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار رہی، بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑی، سکردو میں درجہ حرارت منفی سات، کوئٹہ میں منفی چار ڈگری ریکارڈ کیا گیا، دیر میں بھی پارہ منفی تین تک گر گیا، مظفرآباد سمیت بیشتر علاقوں میں کڑاکے کی سردی پڑی، معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔
وادی لیپا، پیر چناسی اور تاؤ بٹ میں پارہ منفی 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔