قاہرہ: (دنیا نیوز) وزیر اعظم 3 روزہ مصر کے سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچ گئے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا اعلیٰ مصری حکام نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا، وزیر اعظم ڈی ایٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم زراعت، غذائی تحفظ اور سیاحت میں تعاون کی اہمیت پر زور دیں گے۔
محمد شہبازشریف نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کی معاشی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے، وزیرِ اعظم اجلاس میں شرکت کیلئے آئے مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔