ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کے ملزمان کو عمر قید اور بھاری جرمانے

Published On 20 December,2024 11:25 am

سکھر: (دنیا نیوز) جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔

سکھر کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عبدالرحمٰن قاضی نے مختصر فیصلہ سنایا جس میں تمام 6 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

ملزمان کو قتل اور دہشت گردی کے الزام میں عمر قید جبکہ اسلحہ کے الزام میں 7،7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔