اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو چارٹر آف ڈیموکریسی کی طرف آنا ہوگا۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ اگریہ نومئی،26نومبرنہ کریں تو چھاپے بھی نہیں پڑیں گے ،مذاکرات کےذریعےہی راستےنکلتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوچارٹرآف ڈیموکریسی کی طرف آنا ہوگا، مذاکرات تب کامیاب ہوں گے جب ماحول اچھا ہوگا، سیاسی لوگ آپس میں بیٹھیں گےتوکوئی نہ کوئی حل نکل آئےگا۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے چلتے نظام کوخراب کیا، یہ ہمیں اورہم انہیں بھی تسلیم نہیں کریں گے،نوازشریف نےامریکا کےپریشرکےباوجود ایٹمی دھماکےکیے،ہم انٹرنیشنل بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔