اسلام آباد :(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن مصدق ملک نے کہا ہے کہ سیاست میں ڈائیلاگ کے ذریعے ہی راستہ نکلتا ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک اچھی بات ہےسیاسی جماعتیں آپس میں بیٹھ کربات کررہی ہے، پہلے کوئی ہاتھ ملانے اور بات کرنے کو تیارنہیں تھا، مذاکرات ہونا خوش آئند بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک حکومت پرکوئی دباؤنہیں ہے، بانی پی ٹی آئی پہلےامریکا پرالزام لگاتے تھے، ڈائیلاگ کے ذریعے ہی راستہ نکلتا ہے۔
مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک خود مختارملک ہے، ہماری طرف سےعدلیہ پرکوئی دباؤنہیں ہے، سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کے ذریعے ہی آگے بڑھ سکتی ہیں۔