حکومت نےکسی کوڈیل یا ڈھیل کی آفرنہیں کی: بیرسٹر عقیل ملک

Published On 27 December,2024 11:28 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) مشیروزارت قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ کسی کی ڈیل حاصل کرنےکی خواہش ہوسکتی ہے، حکومت نےکسی کوڈیل یا ڈھیل کی آفرنہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اپنا مسئلہ ڈیل حاصل کرنا ہے، کوئی ڈیل آفرہوئی اورنا ہم کریں گے، حکومت آگے چل کر بھی کوئی ڈیل آفرنہیں کرے گی، توشہ خانہ کیس کے فیصلے میں تاخیر محض اتفاق ہے اور کچھ نہیں۔

بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ اگرپی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی رضا مند کر پائے گی تب ہی کمیشن بنےگا، اپنا مینڈیٹ تسلیم کرانےسےمتعلق بھی کوئی پیشگی شرط نہیں ہوگی۔

مشیر وزارت قانون نے مزید کہا کہ ہمارےساتھ مذاکرات میں بیٹھ کرپی ٹی آئی نےہمارامینڈیٹ تسلیم کرہی لیا ہے، مذاکرات پرکسی قسم کی وقت کی پابندی نہیں لگانی چاہیے۔