راولپنڈی: (دنیا نیوز) جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی 6 جنوری کو ہونیوالی سماعت ملتوی کردی گئی۔
جج امجد علی شاہ کی رخصت پر ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت ملتوی کی گئی ، کیس کی آئندہ سماعت اب 8 جنوری کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
سماعت ملتوی ہونے کے بارے میں عدالتی عملے کی جانب سے وکلاء صفائی کو آگاہ کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد کی تھی ، سابق رکن قومی اسمبلی بلال احمد پر ان کے پلیڈر کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔
واضح رہے کہ جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں اب تک شاہ محمود قریشی سمیت 114 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔