بہاولنگر: رہائشی عمارت کی چھت گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق، بہن شدید زخمی

Published On 04 January,2025 02:45 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) چک سرکاری میں رہائشی عمارت کی چھت گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

رہائشی عمارت کی چھت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے گری، جاں بحق ہونے والے بچے کی بہن ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئی، اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمی ہونے والی بچی کو ملبے سے نکال کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔