قصور: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے رکشہ سوار 2 خواتین جاں بحق

Published On 01 January,2025 09:04 pm

قصور: (دنیا نیوز) ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے رکشہ سوار 2 خواتین جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ راجہ جنگ کے علاقہ پل روہی نالہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے رکشہ کو ٹکر دے ماری، حادثے میں رکشہ میں سوار دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ڈیوٹی پر کھڑا پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق دونوں خواتین ماں بیٹی تھیں جو کلے والا کی رہائشی تھیں، حادثہ میں ڈیوٹی پر معمور کانسٹیبل حماد زخمی ہوا۔

جاں بحق ماں بیٹی کی لاشیں جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔