تاندلیانوالہ: (دنیانیوز) فیصل آباد میں تاندلیانوالہ کے قریب دھند کے باعث کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرانے کے نیتجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ تاندلیانوالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں لاہور سے آنے والی ایک کار جس میں بچے اور خواتین اور ایک مرد سوار تھا، دھند کے باعث کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک خاتون رابعہ بی بی اپنی بیٹیوں 13 سالہ فجر، 11 سالہ عمامہ، 6 سالہ یحییٰ، ایک سالہ موسیٰ اور رشتہ دار ایک سالہ بچہ رئیس سمیت جاں بحق ہو گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد گنے والی ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق کار چلانے والا شخص شاہزیب بیوی اور بیٹے سمیت شدید زخمی ہوئے حادثے کے اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کے دوران لاشیں اور زخمیوں کو کار سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا، تینوں شدید زخمی کا الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں علاج جاری ہے۔