ایتھنز: (دنیا نیوز) یونان کشتی حادثہ میں ایک اور پاکستانی کی لاش ساحل سمندر کے قریب سے مل گئی۔
جاں بحق ہونے والے پاکستانی کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ضلع گجرات سے ہے،علی حسن کی لاش سوموار کو ایتھنز منتقل کی جائے گی، یونان کشتی حادثے میں اب تک 7 پاکستانی شہریوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے یونان اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث خاتون سمیت 2 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے۔