منڈی بہاوالدین: (دنیا نیوز) تیز رفتار کار نہر میں گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ ہریا ہیڈ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر نہر میں جاگری، حادثے میں کار میں سوار دونوں باپ بیٹا موقع پر دم توڑ گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، دونوں افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق حافظ آباد سے تھا، شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔