کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا، انتظامیہ بے بس نظر آنے لگی۔
عائشہ منزل کے قریب بس کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکرسے خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی، ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔
اہلخانہ نے کہا کہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہوئی تو احتجاج کریں گے، شہر قائد میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔