کراچی: (دنیا نیوز) کراچی شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات میں شہری غیر محفوظ ہوگئے، دو روز میں ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔
رواں سال 550 سے زائد افراد ٹریفک حادثات میں جان کی بازی ہار گئے،662 سے زائد شہری زخمی ہوئے، شہر بھر میں 923 مختلف مقدمات درج ہو چکے ہیں۔
ٹریفک پولیس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ حادثات ٹرک، ٹرالر، ڈمپر اور واٹر ٹینکر کے باعث ہوئے، 57 فیصد سے زائد حادثات میں موٹر سائیکل سوار افراد کو نقصان پہنچا، سب سے زیادہ ٹریفک حادثات ضلع ویسٹ اور ملیر میں رپورٹ ہوئے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے کہا کراچی کی سڑکوں پر 65 لاکھ گاڑیاں اور 42 لاکھ موٹرسائیکلیں ہیں، موٹرسائیکل سوار حادثات میں زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔