قصور: موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق

Published On 15 December,2024 06:41 pm

قصور: (دنیا نیوز) موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ کوٹ رادھا کشن روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم ہوگیا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص موقع پر دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق شخص کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔