لسبیلہ: دو گاڑیوں میں تصادم، بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق

Published On 11 December,2024 07:47 pm

لسبیلہ: (دنیا نیوز) دو گاڑیوں میں تصادم سے بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ وندر آدم کھنڈ کے مقام پر پیش آیا جہاں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، خوفناک تصادم میں بچی سمیت 4 خواتین موقع پردم توڑ گئیں جبکہ 2 زخمی ہوگئیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ فیملی سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق خواتین کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔