کراچی: ٹرک اور واٹر ٹینکر تلے کچلے جانے سے 2 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

Published On 10 December,2024 01:08 am

کراچی: (ویب ڈیسک) ٹرک اور واٹر ٹینکر تلے کچلے جانے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

شہر قائد کے علاقہ کورنگی کراسنگ ندی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 60 سالہ محمد نذیر کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں 3 افراد 26 سالہ شعیب، 50 سالہ مختیار اور 40 سالہ رب نواز شامل ہیں جن کو کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

مین کورنگی روڈ کالا پل نجی ہسپتال کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جس کی شناخت 51 سالہ بیرج کے نام سے ہوئی ہے جو کہ موٹر سائکل پر سوار تھا جبکہ واقعہ کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ دیئے۔

حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے واٹر ٹینکر اپنے قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔