کاہنہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق

Published On 07 December,2024 05:13 pm

کاہنہ:(دنیا نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جان سے چلا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ صوئے اصل مین فیروز پور روڈ پر پیش آیا ، جہاں ٹریکٹر ٹرالی نے مخالف سمت میں آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوا، زخمی نوجوان کوجنرل ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

مرنے والے کی شناخت سمیر ولد وقار کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کے بعد ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔