نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے شہر ممبئی میں سرکاری بس کی ٹکر سے 6افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ بھارت کے شہر ممبئی میں گزشتہ رات کو سرکاری بس نے متعدد گاڑیوں اور پیدل افراد کو ٹکر مار دی جس سے 6 افراد موقع پر دم توڑ گئے اور 40 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثہ امبیڈکر نگر علاقہ میں پیش آیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جس کے باعث اموات میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔